باجوڑ میں نامعلوم شرپسندوں نے سرکاری اسکول کو گرا دیا.
شرپسندسکول کو مسمار کرنے کے ساتھ چھتوں کے ٹی آئرن اور گارڈرز بھی چوری کرکے ساتھ لے گئے۔
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی نظیر ملاخیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ گورنمنٹ پرائمری اسکول ملا کلے برانچ تحصیل ماموند میں واقعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ’نامعلوم شرپسندوں نے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سکول مسمار کردیا۔ سکول کی چھت گرانے کے بعد گارڈرز، ٹی آئرن سمیت تعمیراتی میٹریل چوری کرکے ساتھ لے گئے‘۔
انھوں نے بتایا کہ سکول محکمہ تعلیم کے پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے فنڈ سے تعمیر ہوا تھا جس میں چارسو بچے زیر تعلیم ہیں۔