شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں مبارک شاہی میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک 7سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
یہ واقعہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا جب ڈرون حملے کی زد میں آکر سلیم مرجان نامی شہری کا سات سالہ بیٹا علمان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اس اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے احتجاجاً نور اسلام چوک میں دھرنا دے دیا۔
شہید علمان کی نمازِ جنازہ بھی اسی چوک میں ادا کی گئی جس میں علاقہ مکینوں اور قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دھرنے کے شرکاء نے معصوم بچے کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور علاقے میں امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔









