عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے والے ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 18 اساتذہ کو محکمہ تعلیم نے معطل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی ایجوکیشن آفیسرلوئر دیر نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں اساتذہ کے خلاف کارروائی کی اور انہیں برطرف کیا۔
ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں بھی مذکورہ اساتذہ کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ مختلف ویڈیوز میں بھی انکی شکلیں نظر آئیں ہیں۔
اس سے قبل 3 جون خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں بھی محکمہ تعلیم نے 9 مئی کو تشدد مظاہروں میں ملوث 6 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اور چوکیدار شامل ہیں۔