مولانا خانزیب کو دہشت گردوں نےنہیں ریاست نے قتل کیا ،ایمل ولی خان

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مولانا خانزیب کو دہشت گردوں نے نہیں ریاست نے قتل کیا ہے۔

باچاخان مرکز میں پارٹی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے الزام عائد کیا کہ مولانا خان زیب کو ریاست نے قتل کیا اگر ریاست قاتل نہیں تو وضاحت دے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ واقعہ ایسی جگہ پیش آیا جہاں حکومتی رٹ قائم ہے اور حملے کے مقام کے کیمرے ریاست نے قبضے میں لے لیے ہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور اب چپ نہیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے دہشتگردی کون کر رہا ہے، ہم پشتون قوم کی وکالت کرتے رہیں گے،ہم شہادتوں سے نہیں ڈرتے، اپنے نظریے سے نہیں ہٹیں گے اور ہمیں نظریے کیلئے پارلیمان کی ضرورت نہیں۔

ایمل ولی خان نےکہاکہ اگر ہمارا ہر مولوی خان زیب بن جائے تو مسئلے حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اتنا بڑا سانحہ پیش آیا مگر نہ وزیر اعلیٰ آیا نہ وزیر اعظم۔

سربراہ اے این پی نے فاٹا انضمام کے خلاف ہر جگہ مخالفت کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں