خیبرپختونخوا حکومت نے 40اعلی افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔تبدیل ہونے والے افسران میں گریڈ 20 کے 14 افسران بھی شامل ہیں۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا سےجاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ19 کے عارف اللہ اعوان کو ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے تعینات کیا گیا ہے ،گریڈ 20 کے پی سی ایس آفیسر اکبر علی خان کو سیکرٹری خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن، گریڈ 20 کے پی سی ایس آفیسر محمد فخر عالم کو مینجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن، گریڈ 20 کے پی ایم ایس پرویز کو سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت، گریڈ 20 کے پی ایم ایس آفیسر علی قادر صافی کو مینجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ20 کے پی ایم ایس روبین حیدر کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گءی ہے ، گریڈ 20 کے پی ایم ایس احمد زیب کو مینجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا فارسٹ ڈویلپمنٹ کوآپریشن، گریڈ20 کے اسفندیار خٹک کو ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا، گریڈ 20 کے غلام سعید کوڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز خیبرپختونخوا لگایا گیا ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق گریڈ20 سید محمد سہیل کو سیکرٹری صوباءی محتسب، گریڈ20 کی فوزیہ اقبال کے خدمات وفاق کے حوالے کیا گیا، گریڈ20 کے پی ایم ایس آفیسر منصورقیصر کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسی طرح گریڈ 20 کے ریحان گل خٹک کو آئی جی جیل خانہ جات، گریڈ19 کے محمد عثمان کو ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، گریڈ19 کے افتخار عالم کو سپیشل سیکرٹری محکمہ ابتداءی وثانوی تعلیم، گریڈ 19 کے حمید رحمان کو ڈی جی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لگایاگیا ہے ۔
اس کے علاوہ خالد اقبال کو چیف اکانومسٹ محکمہ پی اینڈ ڈی، اقبال حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، میاں عبدالقادر کو مینجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن، گریڈ19 کے شارخ علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری انرجی اینڈ پاور، محمد واصف سیعد کو ڈی جی سسٹینیبل ڈویلپمنٹ یونٹ، اسداللہ خان کو ڈی جی خیبرپختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکشن، حبیب اللہ عارف کو سپیشل سیکرٹری انرجی اینڈ پاور، محمد خالد زمان کو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرخیبرپختونخوا، گریڈ 19 کے پی ایم ایس محمد رفیق خان مہمند کو ڈی جی پراسکیوشن خیبرپختونخوا، ارم ناز کو ڈی جی خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی، محمد شعیب کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ، محمد فواد کو ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، جاوید اقبال کو ایم ڈی خیبرپختونخوا پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا گیاہے ۔
اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے پی ایم ایس محمد عبداللہ شاہ کو ڈپٹی کمشنر شانگلہ، گریڈ19 کے پی ایم ایس کامران خان کو ڈی جی لوکل گورنممٹ، قاسم علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس، منظوراحمد کو ڈی جی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی، کاشف اقبال کو ڈی جی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی، گریڈ 18 کے یوسف علی کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس، شبیر خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم اور گریڈ 18 کے رحمت علی کو ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی لگایا گیا ہے۔









