خیبرپختونخوا کےضلع لکی مروت میں تھانے پر حملے اور بم دھماکے میں ڈیس ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید جبکہ6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات ایک بجے کے قریب تھانہ صدر پر نامعلوم افراد نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اقبال مہمند تھانہ صدر کی طرف آرہے تھے کہ پیر والا موڑ کے قریب ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے ڈی ایس پی لکی اقبال مہمند ,کانسٹیبل وقار , کانسٹیبل علی مرجان اور کانسٹیبل کرامت اللہ شہید ہوگئے جبکہ گاڑی کا ڈارئیور سردار علی زخمی ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کےلئے لکی سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کے بعد سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اقبال مومند پشتو کے معروف شاعر بھی تھے۔