خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملوں میں 8 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملے ایک گھر سمیت تین مختلف مقامات پر کیے گئے، زخمی ہونے والوں میں ڈیڑھ سال کے دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
واقعے کے فوری بعد تین زخمی بچوں کو سرائے نورنگ جبکہ پانچ کو بنوں کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ مقامی امن کمیٹی اور پولیس امن کمیٹی کے رضاکاروں نے دہشت گردوں کا پیچھا شروع کر دیا ہے۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ شر پسند عناصر کی بیخ کنی کی جا سکے۔








