لکی مروت کی تحصیل بیٹنی میں تعمیراتی کمپنی کے 10 مزدوروں کو نامعلو م افراد نےا غوا کرلیا ہے.
پولیس کے مطابق مذکورہ مزدورں کو حسن خیل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے.
حکام کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا تعلق ایک نجی تعمیراتی کمپنی سے ہے اور تجوڑی سے شادی خیل سڑک پر تعمیراتی کام کے دوران اغوا کئے گئے ہیں۔
اغواء ہونے والے مزدوروں میں صوابی کے شاہ زیب، چارسدہ کے زاہد، بنوں کے فرہاداور جنید،خیبرکے علی حسن، کلاچی کے فرمان گنڈاپور، لکی مروت کے ثمران،سعید غلام، وقاص اور زمان شامل ہیں۔