شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میںلینڈ مائن دھماکے کے نتیجے میں نوجوان دونوں ہاتھوں سے معزورہوگیا.
مقامی زرائع کے مطابق لینڈ مائن کا دھماکہ درپہ خیل کے کلینجر پہاڑی میں ہوا.
دھماکے کے نتیجے میںدرپہ خیل شہزاد کوٹ کے رہائشی محسن گل ولد گل سردار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کیا گیا.
میرانشاہ ہسپتال کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈاکٹروں نے چیک اپ کرنے پربتایا کہ نوجوان کے دونوں ہاتھ ضائع ہوچکے ہیں .
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائنز کے دھماکے رونما ہوتے رہتے ہیں،اس سے قبل 9 جولائی کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں لینڈ مائن کے دھماکے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ6 جولائی کو جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل شوال کے علاقے توندہ درہ میں لینڈ مائن کے دھماکے میں دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئی تھی.