جنوبی وزیرستان اپر،3دنوں میں خاتون اور 3بچے بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے

جنوبی وزیرستان اپر میں گذشتہ3دنوں میں دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون اور3 بچے بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے۔

مقامی زرائع کے مطابق آج بروز ہفتہ تحصیل تیارزہ کے گاﺅں منزرہ مچی خیل میں سید زمان نامی شخص کی زوجہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئی ،جنہیں شدیدزخمی حالات میں ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ہستپال زرائع کے مطابق خاتون کی طبی امداد دی جارہی ہے تاہم خاتون ایک ٹانگ سے معزور ہوچکی ہے۔

اس سے قبل یکم دسمبر کو ہی تحصیل تیارزہ کے علاقے لنڈے مانزہ تنگڑائی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے تین بچے بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے،دھماکہ میں معمولی زخمی ہونے والے دو بچوںکو مقامی طور پرطبی امداد جبکہ10سالہ محمد ابراہم کو تشویش ناک حالت میں ہیڈکوارٹر ہسپتال وانہ منتقل کیا گیا تھا ۔ہسپتال زرائع کے مطابق بچے کوچہرے پر شدید چوٹیں آئیں ہیں ۔

قبل ازیں 18نومبر کو جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے زیڑ سر میں ناصر ولد محمد حسن بھی کلونا بم کا شکار ہوا تھا جسکو ایل آر ایچ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا۔