ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں موسلا دھار بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقہ اسٹیشن میں فوزی خان نامی شخص کے گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔
حادثے کے نتیجے میں بچوں سمیت خاندان کے 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔









