لکی مروت،مسلسل حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پے درپے حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سےدھرنا تاجہ زئی چوک مین روڈ پر جاری ہے جبکہ پشاور کراچی انڈس ہائے وے ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔

دھرنے سے پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں ،مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مسافروں نے رات سڑک پر گزاری۔

کل رات گئے ڈی پی او لکی مروت تیمورخان ، آر پی او بنوں عمران شاہد٬ ڈی پی او بنوں ضیاء الدین احمد اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت فہد وزیر سے پولیس ملازمین کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ احتجاج کرنے والے پولیس ملازمین کا پہلا مطالبہ ضلع لکی مروت سے پاک فوج کا انخلاء ہے۔

آر پی او بنوں سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور سیکیورٹی فورسز کے افسران کی مذاکرات کے لئے لکی مروت آمد متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں