ضلع کرم میں انتظامیہ نے الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضری پر 97 خواتین اساتذہ کو معطل کردیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم حفیظ اللہ کے مطابق ضلع میں ہونے والی الیکشن ٹریننگ میں عدم حاضری پر اساتذہ کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گریڈ 15 تک 97 خواتین اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین کی معطلی کےلئے کیسز صوبائی ڈائریکٹریٹس اور سکریٹریٹ کو ارسال کئے جاچکے ہیں۔