پچھلے 12 سال میں خیبرپختونخوا کا قرض 500 فیصد بڑھ گیا، اپوزیشن لیڈر

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ جب 2013میں صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت بنی تو اس وقت صوبے پر گذشتہ 66سالوں سے صرف 150ارب قرضہ تھا جوپی ٹی آئی کے 12سالہ دور حکومت میں بڑھ کر 800ارب تک پہنچ گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا تھاکہ یہ اعدادو شمار میرے نہیں ہیں بلکہ فنانس ڈویژن سے لئے گئے ہیں ۔

اس دوران وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے ایوان میں کھڑے ہوکر کہاکہ میں لوٹوں کا حساب دینے والا نہیں ہوں مجھ سے گذشتہ پندرہ مہینوں کا حساب لیں میں حساب دینے کیلئے تیار ہوں۔

اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہا کہ آپ بار بار عمران خان کے وژن کی بات کررہے ہیں 2013والا لوٹا بھی عمران خان کا وژن تھا میں نے نہیں لگایا تھا اس سے پہلے جو تھاوہ بھی خان صاحب کا وژن تھا اور آپ سب بھی جو آئے وہ خان صاحب کی چھتری پر آئے ہو۔