پشاور،خیبرپختونخوا انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین نے نئے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن کی تعیناتی کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال شروع کردی.
ملازمین نےبتایاکہ صحافت اور صحافیوں کی نمائندہ ڈائریکٹوریٹ میں غیر اصولی تقرری کی وجہ سے احتجاج پر ہیں، ڈی جی انفارمیشن کی ڈائریکٹوریٹ سے تقرری کی جائے،ڈائریکٹوریٹ سے باہر غیر پیشہ ور اور نان ٹیکنیکل شخص کی بطور ڈی جی انفارمیشن تقرری نا قابل قبول ہے. انفارمیشن ملازمین نے مطالبہ کیا کہ کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں.
احتجاج کے پہلے مرحلے میں پہلے مرحلے میں ڈائریکٹوریٹ کے کئی سیکشنز بند، مرحلہ وار بند کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی گیا. اس سلسلے میں پبلک ریلیشنز، ایڈورٹائزمنٹ، پرنٹ میڈیا، ریڈیو نیٹ ورک سمیت دیگر خدمات کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کابینہ ارکان سے پبلک ریلیشنز آفیسرز کو بلایا گیا.
پشاور پریس کلب وفد نے بھی انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی. وفد کی سربراہی پشاور پریس کلب صدر ارشد عزیز ملک نے کی. وفد میں جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی، سینئر صحافی شمیم شاہد، ایم ریاض، ظفر خان سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے.
ٕ ارشد عزیز ملک نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن آفیسرز ایسوسی ایشن کی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، صحافیوں کا بھی مطالبہ ہے کہ ڈی جی انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ سے ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ ڈی جی انفارمیشن پوسٹ پر کسی بھی انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کے آفیسر کو تعینات ہونا چاہیے. انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ڈی جی انفارمیشن کی حالیہ تقرری واپس لیں.
سینئیر صحافی شمیم شاہد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو صحافیوں کا لائحہ عمل بھی تیار ہے کیونکہ انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ صحافیوں کا دوسرا گھر ہوتا ہے اسلئے ڈی جی انفارمیشن پوسٹ پر تقرری ڈائریکٹوریٹ سے ہونی چاہیے.
ڈی جی انفارمیشن خیبرپختونخوا کی غیر اصولی تقرری کے خلاف احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے دی جرنلسٹ فورم اور پشاور پریس کلب کے ممبر سینئیر صحافی عارف یوسفزئی نے کہا کہ ڈی جی انفارمیشن کی تقرری صرف ڈائریکٹوریٹ سے ہونی چاہیے، صوبائی حکومت کو اصولی طور پر فی الفور ڈی جی انفارمیشن کی تقرری واپس لینی چاہیے.
انہوں نے کہا کہ ڈی جی انفارمیشن تقرری پر انفارمیشن ملازمین اور صحافیوں کا موقف ایک ہے.
ساوتھ وزیرستان وانا کے سینئیر صحافی ظفر وزیر پشاور پریس کلب کے سینئیر صحافی ذولفقار سمیت دیگر صحافیوں نے بھی انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کی احتجاج میں شرکت کی.
اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر امین خان نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اختیار فوری طور پر ڈی جی انفارمیشن کی تقرری کا اعلامیہ واپس لیں، اس لیول پر اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن صحافی اور ڈائریکٹوریٹ آفیسرز کے ساتھ ہیں. انہوں نے کہا اگر رواں ہفتے ڈی جی انفارمیشن کی تقرری انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ سے نہ کی گئی تو پورے صوبے میں اٹیچڈ محکمہ جات خدمات کی فراہمی معطل کر دیں گے.