پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سات افسران کو صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) میں گریڈ 17 پر تعینات کر دیا ہے۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن میں یہ تعیناتیاں وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔
تعینات کیے گئے افسران کی فہرست میں وجاہت المجاہد، عرب گل، زر محمد، محمد شارق خان، اعجاز احمد، محمد طارق رشید اور وجاہت رضا قریشی شامل ہیں۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے اعلامیے کے مطابق وجاہت المجاہد چترال سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ عرب گل مردان کے رہائشی ہیں اور انہیں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ زر محمد مہمند سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی تعیناتی چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں ہوئی ہے۔
اسی طرح محمد شارق خان جو پشاور کے رہائشی ہیں، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں جبکہ اعجاز احمد ملاکنڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کریں گے۔
محمد طارق رشید مانسہرہ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے، جب کہ وجاہت رضا قریشی کو ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیکشن آفیسر کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کا تعلق بھی ضلع مانسہرہ سے ہے۔