تحصیل لدھا (شپشتین) جنوبی وزیرستان اپر کو ضلعی ہیڈکوارٹر قراردینے کا نوٹیفکیشن منظر عام پر آگیا

پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے جنوبی وزیرستان اپر ضلع کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شپشتین (تحصیل لدھا) کو نیا ہیڈکوارٹر قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ بورڈ آف ریونیو کا 2023میں جاری شدہ نوٹیفکیشن منظر عام پر آگیا ہے۔۔

سینئروکیل ایڈووکیٹ اسد عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، خیبرپختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 5 اور 6 کے تحت13 اکتوبر 2022کو جاری کئے گئےنوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے سپنکی رغزئی کی جگہ شپشتین کو ضلعی ہیڈکوارٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں