خیبرپختونخوا اسمبلی میں جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور، نیا نام محسود وزیرستان تجویز

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے نام کی تبدیلی سے متعلق قرارداد متفقہ رائے سے منظور کر لی ہے۔

قرارداد میں ضلع کو نیا نام محسود وزیرستان دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ قرارداد رکنِ صوبائی اسمبلی آصف خان محسود کی جانب سے پیش کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جنوبی وزیرستان اپر بنیادی طور پر محسود قبیلے کی اکثریتی آبادی پر مشتمل ہے جس کا آبادی میں تناسب 90 فیصد سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ضلع کے موجودہ نام میں ثقافتی مطابقت نہیں ہے اور یہ خطے کی غالب شناخت کی عکاسی نہیں کرتا اس لیے یہ ایوان ضلع کانام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ ثقافتی شناخت مقامی آبادی کی شناخت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں