خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

خیبرپختونخوا میں تیسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات 19 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوں گے جس میں صوبے کے 9 اضلاع کی 14 خالی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمشنر خیبرپختونخواکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انتخابات میں جن اضلاع میں پولنگ ہو گی ان میں چارسدہ، شانگلہ، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج کا باضابطہ اعلان 22 اکتوبر 2025 کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں