کنگ چارلس سوئم نے باقاعدہ طور پر برطانیہ کی بادشاہت کا منصب سنبھال لیا۔
سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوئم کی منصب سنبھالنے کی تقریب ہوئی، ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
کنگ چارلس سوئم نے چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں کنگ چارلس کی اہلیہ کوئن کنسورٹ کمیلا پارکر اور کنگ چارلس کے بڑے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ ولیم بھی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس بادشاہ منتخب ہوئے تھے۔