ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے ملک دین خیل میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں صوبیدار سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے.
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا کانوائے فورٹ سلوپ سے علی مسجد فورٹ جارہا تھا کہ ملک دین خیل کے علاقے میں روڈ کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا،دھماکے سے گاڑی مکمل طور تباہ ہو گئی۔
دھماکے کے بعد وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے مقامی افراد زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ہسپتال پہنچانے مدد فراہم کررہے ہیں۔
دھماکے میں شہد ہونے والے اہلکاروں کی شناخت صوبیدار حضرت گل اور نائک نذیر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نائک مقرب، سپاہی حارث، سپاہی نیاز، اور سپاہی واجد شامل ہیں۔