ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں برقمبرخیل کے مشران کی کوششوں سے 34 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔
دونوں خاندانوں کے مابین 1991 میں دشمنی شروع ہوئی تھی جس میں رضا خان نامی شخص فوت ہوا تھا ۔
کافی عرصےسے علاقے کے مشران اور جرگہ ممبران کی انتھک کوششوں سے آج دونوں فریقین کےمابین 34 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی اوراکرام خان، میر نواز اور نورحمین بشمول خاندان نے فریق دوئم خان حیدر شامست اور گل فراز بشمول خاندان کو معاف کر دیا۔
قومی مشران نور محمداور نصیب خان نےدونوں فریقین کے مابین ضمانت کےطور پر کردار ادا کیا۔
مقامی لوگوں اور مشران نے دونوں فریقین کے دشمنی دوستی میں بدلنے پر خوشی کا اظہار کیا اور جوگہ ممبران کے کارکردگی کو سراہا ۔