خیبرپختونخو کے ضلع کرک میں پولیس چھاپے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے.
پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ سرکی لواغر کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی موجودگی پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا.
بیان کے مطابق چھاپے کے دوران مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تخت نصرتی طارق خان جاں بحق ہوگئے.
پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واقعے کے بعد ایس ایچ او طارق خان کی جسد خاکی پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل تخت نصرتی ہسپتال منتقل کردی گئی.