کرک، انڈس ہائی وے پر ٹرالر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق حادثہ امبیری قلعہ چوک میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 10 مسافروں کو مردہ، جبکہ 15 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔
زخمیوں میں سے دو مزید جاں بحق ہوگئے جس کے بعد حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرک شکیل جان مروت کے مطابق ریسکیو ٹیم موقع پر موجود ہے اور مزید لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ 22 وہیلر ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔