ضلع کرم میں خواتین کے مسائل کے تدارک کےلئےمحکمہ پولیس میں دو خواتین کو اہم زمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمرین عامر کو ایڈیشنل ایس ایچ او جبکہ صوفیہ مسیح کو مدد محرر تھانہ پارہ چنار تعینات کیاگیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کرم محمد عمران نے خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او اور مدد محرر کی تعیناتی ضلع میں خواتین کے مسائل کا فوری حل اور انہیں بہترین گائیڈ لائن اور ریلیف دینے کی خاطر کی ہیں۔
ڈی پی او کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہان نے تھانہ پاراچنار کی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او سمرین عامر کو شولڈر پروموشن کے بیجز لگادیئے۔
ڈی پی او محمد عمران کا کہنا ہے کہ خواتین ایس ایچ اوز کی تقرریوں کا مقصد خواتین کو درپیش مسائل کا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو مرد پولیس آفیسرز کے سامنےاپنے بیانات اور دیگر مسائل بیان کرنے میں نہ صرف مشکلات درپیش تھیں بلکہ قبائلی رسم و رواج ہونے کی ناطے سے خواتین کو ہچکچاہٹ کا سامنا ہوتا تھا۔