محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان اور گومل سکاوٹس کے گومل زام ڈیم پر شارٹ ویڈیو ڈاکومینٹری مقابلے میں حصہ لینے والے 70 سے زائد صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹس نے ڈیم کا دورہ کیا.
دورے کا مقصد گومل زام ڈیم کی اہمیت، اس کے فوائد اور علاقے پر اس کے مثبت اثرات سے آگاہی دینا تھا۔
گومل زام ڈیم وایو پوائنٹ پر محکمہ واپڈا کے ریزیڈنٹ انجینئرنعمان خان نے شرکاء کو بریفنگ دی۔
ریزیڈنٹ انجینئر کی جانب سے ڈیم کی تعمیر، اس کے زرعی فوائد، بجلی کی پیداوار، اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری جیسے پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت اور دیگر حکومتی اداروں کے نمائندوں نے بھی اپنے محکموں کے تناظر میں ڈیم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
دورے میںشریک صحافیوں کا کہنا تھا کہ وہ محسود پریس کلب اور گومل سکاوٹس کے اس اہم اقدام کو سراہتے ہیں جس کی بدولت انہیں گومل زام ڈیم جیسے اہم منصوبے کے بارے میں مفصل معلومات حاصل ہوئیں۔
محسود پریس کلب کے صدرفاروق محسود اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گومل زام ڈیم جیسے منصوبے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، منصوبے کی تعمیر سے ناصرف سینکڑوں کنال بنجر زمین کاشت کی جارہی ہے بلکہ ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی بھی ہزاروں گھروں کو روشن کررہی ہے.
انہوں نے گومل سکاوٹس کمانڈنٹ اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس دورے میں خصوصی تعاون فراہم کیا۔