شمالی وزیرستان ، ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں صحافی جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں‌ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں مقامی صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ جاں‌بحق ہوگئے.

مقامی زرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کامران داوڑ تپی گاؤں میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ ان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی.

واقعے کے بعد مقتول صحافی کی لاش کو میرعلی ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے .

شمالی وزیرستان کے سابق ممبر قومی اسمبلی اور نیشنل ڈیموکرٹیک مومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ نے مذکورہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ کامران داوڑ کوعسکریت پسندی کے خلاف تنقیدی خیالات کی وجہ سے جان سے مارنے کی خطرات کا سامنا تھا.

کامران داوڑ نجی ٹی و ی سچ ٹی وی او ر چند اخبارات کے ساتھ مسنلک تھے جبکہ ان کے فیس بک پیج پر ہزاروں‌فالورز تھے .مقتول صحافی اپنے سوشل میڈیا پیج کے زریعے شمالی وزیرستان کے مسائل اجاگر کرتا رہتا تھا.