شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں جنوبی وزیرستان اپر کو پاک افغان بارڈر منگڑوتئی تک رسائی دینے کے حوالے سے محسود اور وزیر کے درمیان جرگہ کا انعقاد کیاگیا .
جرگے میںمحسود قوم اور اتمانزئی وزیر قبیلے کے زیلی شاخ کابل خیل کے مشران نے شرکت کی .
جرگے میںدونوںفریقین نے منگڑوتی کراسنگ پوائنٹ تک رسائی کے حوالے سے مزاکرات کئے.
جرگہ میں شامل مشران کے مطابق مذکرات کا پہلا دور بہت اچھارہااور دونوں فریقین نے اگلا جرگہ 15 اگست کو بنوں یا ڈیرہ اسماعیل خان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو خیبرپختونخوا حکومت نے لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کیا تھا جنہیں جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کا نام دیا گیا ۔
جنوبی وزیرستان لوئر جوکہ وانا سب ڈویژن پرمشتمل ہے میں پاک افغان سرحد انگور اڈہ شامل ہےاور جنوبی وزیرستان اپر سب ڈویژن لدھا اور سب ڈویژن سروکئی پر مشتمل ہے جس کا کوئی بھی علاقہ براہراست افغان سرحد کے ساتھ نہیں ملتا۔