گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری مکمل ہونے پربھی حوصلہ افزائی نہیں کی، عرفان محسود کا علی امین گنڈاپور سے شکوہ

گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کی سینچری مکمل کرنے والے عرفان محسود وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی سے فیصل امین کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ ملنے پر شکوہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدارتی ایوارڈ یافتہ مارشل آرٹس عرفان محسود کا کہنا تھاکہمیں‌آپ کو بتاتا چلوں کہ میں پاکستان کا پہلا کھلاڑی بن گیا ہوں جس نے 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ مکمل کئے ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائی فیصل امین کو ٹیگ کرتے ہوئےلکھا کہ افسوس آپ لوگوں نے آج تک حوصلہ افزائی نہیں‌ کی نا سپورٹ کیا حالانکہ آپ کے گھر سے آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر میرا کلب ہے۔

واضح رہے کہ سال 2016 میں علی امین گنڈاپور نےڈیرہ اسماعیل خان میں محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ میں عرفان محسود کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال صدارتی ایوارڈ یافتہ کھلاڑی بے روزگار ہیں۔