عرفان محسود نے بھارت کا اکیسواں عالمی ریکارڈ توڑ دیا

20 سے زائد بھارتی گینیز ریکارڈز توڑنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے جاری تصدیقی ای میل کے مطابق بھارت کے منیش شرما نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ لانگیسٹ ٹائم ریورس پلینک دو منٹ ٹائم تک کیا تھا جبکہ عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 2 منٹ 28 سیکنڈز تک ہولڈ کر کے ریکارڈ اپنے نام کر دیا۔

عرفان محسود اب تک 20 سے زائد بھارتی گینیز ورلڈ ریکارڈش توڑ چکا ہے جبکہ ان کے شاگرداب تک 35 بھارتی ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

ورلڈ لیول پے سب سے زائد پش اپس گینیز ورلڈ ریکارڈز، سب سے ذائد جمپنگ جیکس کے ورلڈ ریکارڈز، سب سے زائد سکواٹس کے ورلڈ ریکارڈز، سب سے زیادہ فٹنس اور مارشل آرٹس کے ورلڈ ریکارڈز، سب سے زائد 100، 60،80 پاونڈ وزن کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈز عرفان محسود کے پاس ہیں۔

عرفان محسود اب تک 17 ممالک کے گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں جن امریکہ، برطانیہ، چائنہ، سپین، فلپائن، ناروے، انڈیا وغیرہ شامل ہیں۔

یادر رہے کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ عرفان محسود پاکستان کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہیں جنہوں نے 8 سال کے عرصے میں 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز مکمل کئے۔