بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا فیصلہ، کب بحال ہوگی؟

ویب ڈیسک
محکمہ داخلہ بلوچستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ طور پر ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں صوبے بھر میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سرکاری احکامات کے مطابق، 5 ستمبر کو شام 6 بجے سے لے کر 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی ممکنہ بدامنی یا غیر قانونی سرگرمی کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کوئٹہ، مستونگ، سبی، نوشکی اور خضدار جیسے اہم شہروں میں پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی سروسز بھی بند رہیں گی۔

وائٹ لسٹ میں شامل نمبرز اور سرکاری اداروں کے پی ٹی سی ایل و این ٹی سی نمبرز کو اس بندش سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں