جنوبی وزیرستان،لینڈ مائن اور مارٹر گولہ گرنے کے دو واقعات میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی

فاروق محسود
جنوبی وزیرستان لوئر میں لینڈ مائن اور گھر پر مارٹر گرنے کے دو مختلف واقعات میں بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے.

مقامی زرائع کے مطابق گذشتہ شب جنوبی وزیرستان کے علاقے بوسپہ میں‌سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے دوران اورنگزیب نامی شخص کے گھر پر مارٹر کے گولے گرنے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے.

زخمیوں کو علاج کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیاگیا ہے. زخمیوں میں اورنگریب اور اس کا بیٹا شاہ شاہ زیب شامل ہے.

گولے گرنے سے گھر اور بی ایچ کیو کی چھت بھی منہدم ہوگئی جبکہ گھر میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان ہنچا ہے.

دوسری جانب مکین کے علاقے سپین کمر قلندر گاؤں میں گھر میں لینڈ مائن پھٹنے سے ایک خاتون اور چار بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک بچے کو پہاڑی پر زنگ آلودہ لینڈ مائن ملا تھا جو گھر لے آیا تھا ۔ گھر والےلینڈ مائن کو دیکھ رہے تھے کہ اس دوران لینڈ مائن دھماکے سے پھٹ گیا۔

زخمیوں کوسی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیاہے۔ زخمیوں میں مریم خان عمر31 سال،جعفر عمر11 سال،اسویرہ بی بی عمر7 سال،حبیہ خان عمر 15 سال اور طلہ خان عمر 13 سال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائنز کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں ۔19 ستمبر کو تحصیل سراروغہ کے علاقے شریف خیل میں لینڈ مائن کے دھماکے میں 15 سالہ بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں