شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم افراد نے اسکول میں گھس کر نویں اور دسویں جماعت کے حل شدہ پرچے جلا دیئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ عیدک گاؤں میں پیش آیا ۔
انتظامیہ نے بتایا کہ مسلح افراد نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عیدک پر عشاء کے وقت نامعلوم افراد کا دھاوابول دیا اور اسکول میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے۔
مسلح افراد نے چوکیدار کو یرغمال بنایا اور پھر نویں اور دسویں جماعت کے حل شدہ پرچوں کو آگ لگائی۔
جلائے گئے پرچوں میں 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے شامل تھے۔