شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے واقعات میں ایک ڈاکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے.
مقامی زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان لوئر کے وانہ بازار میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا.
مقامی زرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی.
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔
ادھر شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے علاقے حسوخیل میںنامعلوم افراد نےکلینک کے اندر فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا .
مقامی زرائع کے مطابق مقتول کا نام رحمت آیاز ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ویٹرنری ڈاکٹر تھے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس کے خلاف مقامی افراد نے کئی دفعہ احتجاج بھی کئے۔