محمد بلال یاسر
خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر کلاس روم میںموبائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے.
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختو نخوا نے مراسلہ تمام ڈی ای اوز کو ارسال کردیا.
مراسلے میں سکولوں کے سر برہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کلاس روم میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر مکمل پابندی عائد کردیں
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختو نخوا کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے طلباء پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں.
سکول سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام اسا تذہ صبح موبائل فون جمع کرائینگے ، ایمر جنسی کی صورت میں اساتذہ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کے تحت رابطہ کریں گے، اساتذہ بریک کے دوران اور کلاس نہ ہونے کے اوقات میں موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔
مراسلے کے مطابق ویڈیو یا آڈیو ریکارڈ کرنے کے لئے سکول پرنسپل سے اجازت طلب کرنا لازمی ہوگی۔