لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کردی جس کے مطابق جنوری 2023 میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 91 مقدمات دائر ہوئے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے31 جنوری تک ٹوٹل 9 ہزار 224 مقدمات دائر ہوئے، مجموعی طور پر7 ہزار31 مقدمات نمٹائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 2 ہزار256 مقدمات زیر التوا ہیں، گزشتہ ماہ37 مقدمات نمٹائے گئے، جنوری 2023 کےدوران 27 لاپتہ افراد کوٹریس کیا گیا، جنوری میں 24 لاپتہ افراد کوبازیاب کرایا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں ہیں، 10 مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے پر نمٹائے گئے، جنوری 2023 کے دوران کل مقدمات میں 77 مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں۔
رپورٹ میں جمع کرائے گئے اعداد و شمار مارچ 2011 سے جنوری 2023 تک ہیں۔