بلوچستان، محکمہ کھیل میں 32 کروڑ روپے کے خرد برد کا انکشاف

بلوچستان کے محکمہ کھیل میں 2021 سے 2023 تک 32 کروڑ 47 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کی گئی ہیں.

آڈٹ رپورٹ کے مطابق رقم ڈی جی اسپورٹس اور ڈائریکٹریوتھ افیئرز کے دفاتر سے جاری ہوئی۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو سال کے دوران 13کروڑ 60 لاکھ روپے مختلف تنظیموں کو دیے گئے، ان فورمز کی مانیٹرنگ کیلئے کوئی مکینزم موجود نہیں تھا۔

آڈٹ میں 32 کروڑ روپے کے غلط استعمال کی تحقیقات کی سفارش کی گئی اسلئے کہ رقم کے استعمال سے متعلق مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔