عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کیلیےاتوار کوتیسرا ٹیلی تھون کرینگے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اتوار کی رات تیسرا ٹیلی تھون کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تیسرے ٹیلی تھون کے حوالے سے قوم کو ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کی رات 9 بجے ہم تیسرا ٹیلی تھون کر رہے ہیں، ہم ملک بھر کے سیلاب متاثرین کے لیے پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب بھرپور طریقے سے اس میں شرکت کریں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے 2 ٹیلی تھون میں 10 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں، اس بار 3 گھنٹے کا ٹیلی تھون کریں گے جو کل (اتوار) کی رات 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔ اس بار لائنز بہت زیادہ رکھی ہیں جو بھی فون کرنا چاہے اس کی بات ہوسکے گی۔عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں سیلاب سے بہت لوگ متاثر ہیں، سب دل کھول کر پیسہ دیں اور سب کو سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔