عمران خان این اے 45 کرم کا ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار

اسلام آباد:عمران خان کواین اے 45 کرم کا ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے کرم 45 کا ضمنی الیکشن عمران خان لڑ سکیں گے۔ذرائع کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر کرم کا الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا ،ریجنل الیکشن کمشنر کرم نے معاملہ پر الیکشن کمیشن سے قانونی رائے طلب کی تھی ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا مشاورت کے بعد ریجنل الیکشن کمیشن کو قانونی نقطے سے آگاہ کردیا گیا۔این اے 45 کرم میں ضمنی انتخابات 30 اکتوبر کو شیڈولڈ ہیں۔