بلوچستان میں اہم ادارے اور محکمے کیسکو کے اربوں کے نادہندہ نکلے، نوٹسز جاری

ثناء خان اچکزئی
بلوچستان میں اہم ادارے اور محکمے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) 37 ارب 8 کروڑ سے زائد کے نادہندہ نکلے۔

کیسکو حکام کی جانب سے صوبائی محکموں اور اداروں کے ذمے واجب الادا رقم کی لسٹ جاری کردی۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت کے محکموں کے ذمے تقریباً 37 ارب 8 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

گورنر ہاؤس کے ذمے 77 لاکھ روپے، وزیراعلیٰ کے دفاتر کے ذمے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے، صوبائی اسمبلی کے ذمے 38 لاکھ روپے، محکمہ پولیس پر ایک ارب ایک کروڑ روپے واجب الادا ہیں

بیان کے مطابق محکمہ تعلیم پر 8 ارب، ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر پر ایک ارب کی رقم واجب الادا، محکمہ پی ایچ ای پر 17 ارب اور محکمہ صحت پر 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔

محکمہ جیل کے ذمے 13 کروڑ، واسا کے ذمے 46 کروڑ واجب الادا ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ تمام محکموں کو بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔بقایا جات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔