اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان نااہلی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو نامزدگی فارم میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل کیس کال ہونے پر بروقت پیش نہیں ہو سکے، جس پر عدالت نے درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24 نومبر تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جہاں عدالت میں تاخیر سے پہنچنے پر وکیل کو اپنی درخواست کے حق میں دلائل کی اجازت نہیں ملی۔

عدالت نے کہا کہ کیس ملتوی ہو چکا ہے، اب آئندہ تاریخ ہی پر سنا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں ایک بیٹی کو ظاہر نہیں کیا۔ نااہلی کے لیے درخواست ساجد نامی شہری نے دائر کر رکھی ہے۔