حکومت اور حق دو تحریک کے درمیان مذکرات بے نتیجہ ختم،مولانا ہدایت الرحمن اوردیگرقیادت کا مذاکراتی عمل میں شامل ہونے سے انکار

وزیر داخلہ ضیاءاللہ لانگو کی سربراہی میں حکومتی ٹیم کے حق دو تحریک سے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

حق دو کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور تحریک کے دیگر قیادت کا مذاکراتی عمل میں شامل ہونے سے انکار کردیا،حکومتی ٹیم نے حق دو کے نچھلی قیادت سے مذاکرات کئے ۔

صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے بتایا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ہیں ،مذاکراتی عمل آئندہ بھی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک کے بعض مطالبات کا تعلق وفاقی حکومت اور سرحدی ٹریڈ کا تعلق ہمسایہ ملک ایران سے ہے،ہم حق دو تحریک کے مطالبات کو متعلقہ اسٹیک ہولڈر کے سامنے رکھیں گے۔

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے بتایا کہ مذاکرات کے لیے آنے والے وزراءبے اختیار تھے۔انہوں نے کہا کہ مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔