ہرنائی،18 کانکن کوئلے کی کان میں پھنس گئے،8 کو نکال لیا گیا

ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 مزدوروں پھنس گئے۔

کانکن کو نکالنے والے8 مزدوربھی کان کا دوسرا حصہ بیٹھ جانے سے اندر پھنس گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق زرد آلو کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔

چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی کے مطابق جلات خان کول کمپنی کے کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں کان بیٹھ جانے سے کان میں کام کرنے والے 10 مزدور اندر پھنس گئے۔

چیف انسپکٹر مائنز نےمیڈیا کو بتایا ہے کہ کان بیٹھ جانے سے ابتدائی طور پر 10 کان کن پھنسے تھے جنہیں بچانے کے لیے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی شروع کی اس دوران ایک حصہ اور بیٹھ جانے سے مزید 8 افراد کان میں پھنس گئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ 8 کانکنوں بعد ازاں ریسکیو کرلیا گیا ہےجبکہ دیگر کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےمتعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ کانکنوں کو بحفاظت ریسکیو کرنے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، پی ڈی ایم ،ضلعی انتظامیہ، میڈیکل ٹیمیں اور محکمہ مائنز کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے، ریسکیو آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔