نوشکی میں پی ٹی سی ایل دفتر پر دستی بم حملہ

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کے دفتر پر دستی بم حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا ۔

ایس ایچ اوسٹی علی احمد بگٹی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پی ٹی سی ایل کی عمارت پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ’دھماکے سے پی ٹی سی ایل کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی‘۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خضدار میں محکمہ انسداد دہشت گردی کا انسپکٹر بھی اسی طرح کا بم حملہ کیا گیا تھاجس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے تھے۔