شمالی وزیرستان،میرعلی میں‌سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نے سرکاری پرائمری سکول کو بارودی مواد سے تباہ کردیا.

گزشتہ شب گاؤں خوشحالی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول آیاز کوٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد کے ذریعے تباہ کر دیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ سکول میں 600 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اسکول کی تباہی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور والدین اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سےپریشانی کا شکار ہیں۔

مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملے نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ امن و امان کی صورتحال پر بھی منفی اثر ڈال رہے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں