خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو بم دھماکے سے تباہ کر دیا ہے۔
یہ واقعہ تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں واقع گرہ بڈھا کے علاقے سیال گل کورونہ میں پیش آیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر علاقے کو سیل کر دیا اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔