پشاور :خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزارتِ اعلیٰ کی ذمہ داری انہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے “امانت” کے طور پر سونپی گئی تھی اور اب وہ یہ امانت واپس لوٹا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ یہ منصب عمران خان کا اعتماد تھا، جسے اب ان کی ہدایت پر واپس کر رہا ہوں۔”
قبل ازیں، پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے گنڈاپور کی سبکدوشی کی تصدیق کردی تھی ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے 70 سے پہلی بار رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پارٹی میں ایک فعال اور تنظیمی پس منظر رکھنے والے رہنما سمجھے جاتے ہیں۔