خبیرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ بکاخیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے ماڑی پٹرولیم کی چار گاڑیاں ڈرائیوروں سمیت اغوا کر لیں۔
واقعہ منڈی بکاخیل کے قریب نور زمان مارکیٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑیوں کو روکا اور ڈرائیوروں سمیت نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم تاحال مغویوں اور اغوا کاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ماڑی پٹرولیم کے حکام ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟