باجوڑ: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مولانا خانزیب کی گاڑی پر گذشتہ روز باجوڑ کے صدر مقام خار کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا خان زیب سمیت دو افراد شہید ہوگئے تھے۔فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
واقعے کے خلاف خار میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے ،مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر پر پتھراؤکیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بدامنی کے خلاف مارچ13جولائی کو ہی منعقد ہوگا،باجوڑ امن جرگہ کمیٹی کا فیصلہ
مولاناخانزیب کو نماز جنازہ آج ادا کئی گئی جس میں خبیرپختونخوا کے مختلف اضلاع سےسیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی.