خیبر ،پرنسپل کے تشدد سےپانچوں کلاس کا طالبعلم جاں بحق، ملزم گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل کے مبینہ تشدد سے پانچویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسلامیہ ماڈل ہائی سکول بھگیاڑی میں اُس وقت پیش آیا جب اسکول اسمبلی کے دوران معمولی بات پر پرنسپل وقار احمد نے طالبعلم اتحاد آفریدی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

زخمی طالبعلم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں